اپر?ل ?? دوران رب? ?? ?ائرز اور ??وبز ?? درآمدات م?? 56 لا?? ?الر ?ا اضاف?

166

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ءمیں ماہ اپریل2015ءکے دوران ربڑ کے ٹائرز اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14 میں اپریل 2014ءکے دوران ربڑ کے ٹائروں اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال میں اپریل 2015ءکے دوران ملکی درآمدات کا حجم دو کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح اپریل 2014ءکے مقابلے میں اپریل 2015ءکے دوران ربڑ کے ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔