دو ہزار تئیس کے انتخابات میں پی ڈی ایم کوشکست ہو گی‘ پرویز خٹک

108

نوشہرہ‘پشاور(آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے ایک روز قبل نوشہرہ میں تحریک انصاف کا پاور شو ہوگا، 21 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کا پشاور اسلام آباد موٹروے پر سوات ایکسپریس وے کے کنارے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نوشہرہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا،5ہزار ایکڑ اراضی پر صنعتی بستی چائنہ اکنامک زون میں لاکھوں نوجوان کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ 2023ء کے انتخابات میں بھی پی ڈی ایم کوشکست ہو گی ،صوبے کے عوام کی تقدیر بدلیں گے۔علاوہ ازیںخیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے الپوری میں 6نومبرکے سوات کے جلسے کی تیاری کے لیے بلائے گئے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیکہا ہے کہ 6 نومبر کا سوات کا جلسہ تاریخی ہوگا،اپوزیشن جلسیاں کر کے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،احتساب جاری رہے گا،کسی پریشر میں نہیں آئیں گے، پی ڈی ایم کا جلد شیرازہ بکھرنے والا ہے،نواز شریف کا پلیٹ لیٹس کے اوپر نیچے ہونے سے دماغی توازن ڈسٹرب ہوگیا ہے، میرا لیگی قیادت کو مشورہ ہے کہ ان کو تقریروں سے دور رکھا جائے۔