منہ پر ہاتھ  پھیرنے والوں کی پریشانی بلاوجہ نہیں، مریم نواز

170

اسکردو: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ منہ پرہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلاوجہ نہیں ہے.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان کے علاقے گمبہ میں انخابی جلسے سسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں گلگت بلتستان پرجب میٹنگ ہورہی تھی تو وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں بیٹھے تھے، جوانسان اپنی عزت کی پروانہیں کرتا وہ آپ کی عزت کا کیا خیال کرے گا، منہ پرہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلاوجہ نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے موجودہ حکومت کا صفایا کرنا ہے، ہم آپ کے ووٹوں سے آ تے ہیں ،آپ کو جوابدہ ہیں، شیرپرمہرلگانے کا مطلب ہے آپ اپنی ترقی پرمہرلگائیں گے، ووٹ چوروں کے آگے سرنہیں جھکائیں گے، آپ اپنے ووٹ کا حق اپنے پاس رکھے ووٹ چوروں کو نہ دیں.

مریم نواز نے کہا کہ ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان کا اعلان کر کے چلے گئے جبکہ آپ لوگوں نےعوام کے چینی اورآٹے کے پیسے جیبوں میں ڈال لیے ، لوگ پریشان اور حکومت سے تنگ آچکے ہیں، یہ وزیراعظم نوکری کر رہا ہے اس کو اپنے حق کا بھی نہیں پتا عمران خان جانے والے ہیں، ان کوگھر بھیجنا ہوگا.

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کون بنائے اس کا اختیارکسی ادارے یا شخص کو نہیں صرف آپ کو ہے، پاک افواج کی جگہ ہمارے دلوں اور سرحدوں پر ہے لین پولنگ اسٹیشن میں نہیں اور الیکشن والے دن اپنے حق اور حرمت کیلئے کھڑے ہونا ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کا گھیراؤ کرنا ہے، انہیں ووٹ نہیں دینا، جو ووٹ چوری کرکے آتے ہیں وہ ووٹ چوروں کو جوابدہ ہیں.