میڈیکل کالجز میں درخواست گزار طلبا سے متعلق اہم حکم

169

سپریم کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز میں درخواست گزار طلبا کو داخلے کے وقت طے شدہ فیسیں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عدالت نے حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجوں سے متاثر طلبا کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال  نے ریمارکس دیے کہ پہلے آپ سہولت دیتے ہیں اور بعد میں کلیم مانگتے ہیں ہر طرف صرف ڈراما ہی ڈراما ہے۔

عدالت نے پنجاب کے میڈیکل کالجز میں درخواست گزار طلبا کو داخلے کے وقت طے شدہ فیسیں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔