حکومت نے صرف تین ماہ میں 484 ارب روپے قرض لیا

176

رواں مالی سالی کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سسہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 1 اعشاریہ 1 فیصد رہا،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومتی آمدنی 1478 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبرٹیکس ریونیو1122ارب اورنان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا جب کہ جولائی سے ستمبر تک حکومتی اخراجات 1963 ارب روپے رہے۔

اسی طرح غیرملکی ذرائع سے 161 ارب اور مقامی ذرائع سے 322 ارب کا قرضہ لیا گیا، جولائی سے ستمبر کے دوران 484 ارب روپے مجموعی قرض حاصل کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی سے 821 ارب روپے حاصل ہوئے۔