انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ خارج کردیا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم نوازشریف وسابق وزیرداخلہ چوہدری نثار ودیگر رہنمائوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا.
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا.
مقدمے میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے افسران بھی نامزد تھے، عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی.