امریکہ میں کُتا بھی میئر بن گیا

207

امریکی ریاست کینٹکی کے قصبے کینٹیکی ٹاؤن کے رہائشیوں نے ایک کتے کو اپنا میئر منتخب کرلیا۔

کینٹیکی ٹاؤن ایک ایسے میئر کے انتخاب کا جشن منا رہا ہے جس کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ میئر غیر سیاسی ہے۔

یہ میئر فرانسیسی نسل کا بُلڈوگ ہے جس کا نام ولبر ہے۔ انتخابات مقامی تنظیم ریبٹ ہارش ہسٹوریکل سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہوا جو ہر تین سال میں کینٹیکی ٹاؤن میں “میئر” کے لئے انتخابات کراتی ہے۔

ولبر نے 13،143 ووٹ سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔