عمر رسیدہ افراد کا معاون روبوٹ تیار

253

آج کی ترقی یافتہ دنیا میں 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد میں جتنا تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اتنا ہی ان کا خیال کرنے والے عملوں اور اداروں میں کمی آرہی ہے۔

صرف امریکہ میں عمر رسیدہ افراد کیلئے تنخواہ دار دیکھ بھال کرنے والے کارکنان کی کمی آئندہ برسوں میں ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے اور یہیں ماہرین کا خیال ہے کہ اس کمی کو روبوٹس کے ذریعے پُر کیا جاسکتا ہے۔

اکارا روبوٹکس کمپنی نے اسٹیوی نامی روبوٹ متعارف کروایا ہے جو نگہداشتی اداروں  و افراد کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ روبوٹ کا چہرے میں بھی نرمی کا شائبہ رکھا گیا ہے اور یہ کھیل کھیلنے، ترسیلات اور ویڈیو چیٹ میں سہولت فراہم کرنے کے بھی قابل ہے.