پولیس شیلنگ سے زخمی کسان رہنما دم توڑ گئے

177

لاہور: پنجاب پولیس کی شیلنگ سے لاہور میں بے ہوش ہونے والے کسان اتحاد کے رہنما ملک اشفاق لنگڑیال اسپتال میں دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں گذشتہ روز کسانوں نے اپنے حقوق مانگنے کے لیے احتجاج کیا تھا ، جس پرپنجاب پولیس نے شیلنگ اور کیمیکل ملا پانی پھینک کر منشترکردیا تھا۔

کسانوں پر شیلنگ اور کیمیکل ملا پانی پھینکنے سے کئی کسان زخمی ہوگئے تھے،جس میں فنانس سیکریٹری وہاڑی کا رہائشی ملک اشفاق لنگڑیال بھی  کل بے ہوش ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا تھا ،زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملک اشفاق لنگڑیال دم توڑ گئے۔