آئیوا: ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال، امریکی پولنگ میں خلل

127

آئیوا: ہینڈ سینیٹائزر کے عمل نے امریکی صدارتی الیکشن میں پولنگ کے عمل کو مشکل کردیا جس کے باعث کئی عمل معطل رہا اور  ووٹرز کے ہاتھوں میں نمی کے باعث بیلٹ اسکینر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات 2020کے وقت عجیب واقعہ پیش آیا جب امریکی ریاست آئیووا میں ووٹنگ کے عمل کے دوران اچانک بیلٹ اسکینر نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث انتظامیہ کو پولنگ کا عمل کئی بار روکنا پڑگیا جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ ووٹرز بیلٹ اسکینر میں داخل ہونے سے قبل ہینڈ سینیٹائزر استعمال کررہے تھے جس سے ان کے ہاتھوں میں نمی پیدا ہوئی جس نے بیلٹ اسکینر کو جام کردیا تھا۔

ترجمان آئیووا کے سیکریٹری برائے مملکت کیون ہال کےمطابق  ووٹروں نے ہینڈ سینیٹائزر لگایا ہوا تھا جس سے ان کے ہاتھوں میں نمی آگئی تھی کو اسکینر مشین میں تقریباً ایک گھنٹے تک خلل پیدا ہونے کا سبب بنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکینر مشین میں خلل پیدا ہونے کا سلسلے کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے ہینڈ سینیٹائز ڈسپنسر کو اس جگہ سے دور کردیا تھا تاکہ بیلٹ اسکینرز کے پاس پہنچنے تک رائے دہندگان کے ہاتھوں کی نمی ختم ہوجائے اور ووٹنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوجائے۔

واضح رہے امریکی ریاست آئیوا میں حال ہی میں کورونا وائرس کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور مارچ کے بعد سے اب تک تقریبا 1 لاکھ 35ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جان ہاپکنز کورونا وائرس ٹریکر کے مطابق کورونا وائرس اب تک47 ملین سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے اور عالمی سطح پر اب تک12لاکھ سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے اور اس وقت امریکہ9.3 ملین سے زائد کیسز اور2 لاکھ32ہزار اموات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہوگیا ہے۔

دوسری جانب  امریکی ریاست آئیووا سمیت کئی ووٹنگ اسٹیشنز کے عمل کے دوران اچانک بیلٹ اسکینر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث انتظامیہ کو پولنگ کا عمل کئی بار معطل کرنا پڑا اور صفائی کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔