کراچی (رپورٹ: محمد انور) وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے 1100ارب روپے کے پیکج میں شہر کے اہم منصوبے سی ای پی ٹی کو شامل کر لیاہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے تحت اب 3 ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام کیا جائے گا جس پر کل لاگت کا اندازہ 20 ارب روپے لگایا گیا ہے . یہ 3 کمپوننٹ میں سی ای ٹی پی1، ٹی پی(ہارون آباد)، سی ای ٹی پی 2، ٹی پی 3 (ٹرانس لیاری) اور سی ای ٹی پی، کورنگی ٹی پی 4 اور انٹرسیپٹر سیور بھی
منسلک ہوگا۔ جبکہ سابقہ پی سی 1 کے تحت 5 کمپوننٹ پر کام کیا جا رہا تھا۔ ان 5 کمپوننٹ میں سائٹ، ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے قریب، کورنگی، گلشن معمار صنعتی ایریا اور ہارون آباد ٹریٹمنٹ پلانٹ شامل تھے۔ تاہم ان پانچوں کے لیے زمین دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے اب صرف 3 مذکورہ ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ای ٹی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر امتیاز الدین کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کراچی پیکج میں یہ منصوبہ شامل کیے جانے کے بعد منصوبہ پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے نظر ثانی شدہ منصوبے کی تکمیل کی مدت 3سا ل مقرر کی گئی ہے۔