حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا وزیراعظم نے افتتاح کردیا

192

حسن ابدال میں وزیراعظم عمران خان نے ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا، ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرکے سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ہمراہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر وزیراعظم نے سکھ یاتریوں کے لیے تیار کردہ ٹرین کی بوگیوں کا جائزہ لیا.

وزیراعظم کو ریلوے اسٹیشن پر مختلف سہولتوں کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کو 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، اسٹیشن دو فلور پر مشتمل ہے، صاف اور تھنڈے پانی کے پلانٹ بھی لگائے گئے ہیں.

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن سیاحت کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے جبکہ  گورنر خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیرمراد سعید بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے.