عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبر ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ایئرلائز کے مسافروں کو مملکت میں لانے کی اجازت دے دی۔
سعودی جنرل سول ایوی ایشن گاکا نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو مملکت لانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت مسافروں کو مملکت لانے کی اجازت ہوگی، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یکم نومبر سے بیرون ملک کے زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کیا، جس کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان سے عازمین کا پہلا دستہ یکم نومبر کو ہی جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکیوں کو اجازت ملنے کے باوجود پاکستان سے باضابطہ طور پر عمرہ زائرین کی روانگی تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔
اس کی بڑی وجہ عمرہ کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید میں تاخیر، مہنگے اور کم عرصہ کے عمرہ پیکجز اور سخت ایس او پیز بتائے جا رہے ہیں۔