جہانگیر ترین کی واپسی، چینی بحران پر حکومت کو پیشکش

282

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی پر چینی بحران کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور پہنچے تو پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار ان کے استقبال کے لیے موجود نہ تھا البتہ قریبی دوست و عزیز  انہیں لینے ایئرپورٹ آئے۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ  اپوزیشن کا کام ہے الزامات لگانا ، میں اپوزیشن کے کسی الزام کا جواب نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال علاج کے لیے ملک سے باہر جاتا ہوں، اس بار بھی گیا، فی الحال سفر کی تھکان ہے کچھ دن آرام کروں گا۔

بعداز اں ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے جہانگیرترین نے چینی بحران کے خاتمے کیلئےکردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ  میری تمام شوگرملز 10 نومبرسے کرشنگ کا آغاز کریں گی ،چینی بحران پرقابو پانے کیلئے کردارادا کروں گا، چینی کی قلت ختم اور قیمت کم کرنے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ ہماری شوگرملز10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کے خلاف کسی پٹیشن کا حصہ نہیں ہے۔