‘نوازشریف فوج سے کہتا ہے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کو بدلو’

158

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو گیدڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوج سے کہتا ہے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو بدلو، اس سے بڑا ملک کا دشمن کون ہوسکتا ہے۔

سوات میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف گیدڑوں کی طرح باہر بیٹھ کر بات کررہا ہےفوج سے کہتا ہے بغاوت کرو، آرمی چیف کے خلاف بغاوت کرو، فوج سے کہتا ہے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو بدلو، لندن میں بیٹھ کر پاکستانی فوج اور عدلیہ پر حملہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی بیٹی بھی یہی بات کررہی ہے، بیٹے بات نہیں کررہے، کوئی اور ملک ہوتا تو اسے جیل میں ڈالتے لیکن ہم عورتوں  کا احترام کرتے ہیں اگر بیٹے بات کرتے تو جیل میں ہوتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشرف نے انہیں این آر او دے کرملک سے ظلم کیا، اربوں روپے کی چوری کرنے والے کہتے ہیں این آر او دے آج مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں اگر کرسی بچانے  کیلئے این آر او دیا تو ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا۔