امریکی الیکشن، ٹرمپ کا دھاندلی کے ثبوت عدالت کو فراہم کرنے کا اعلان

162

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کی دھاندلی کے ثبوت اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دھوکہ دہی سے انتخابات میں جیت سے روکا جا رہا ہے اور اس کے لئے الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی ہے جس کے ثبوت وہ اعلیٰ عدالت کو پیش کریں گے۔

 واضح رہے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو ابھی بھی ووٹنگ کے لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔