پشاور(آن لائن) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے مولانا فضل الرحمان کی ساری تحقیقات مکمل کرلی ہے، ان کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوں گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خٹک باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ ان کے پاس اتنی دولت اور جائداد کہا ںسے آئی؟ ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا ایسا سبق سکھائیں گے کے چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا۔