راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، ڈے نائٹ میچ سہ پہرساڑھے 3بجے شروع ہو گا۔ پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے مسلسل دوسرے روز ا سٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی۔قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ پاکستان اورزمبابوے کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ڈے نائٹ میچ سہ پہرساڑھے 3بجے شروع ہوگا۔پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے مسلسل دوسرے دن اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی۔قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 10نومبر کو کھیلا جائیگا۔دوسری جانب قومی ٹیم کے آل رائونڈر اور نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں جیت کے لیے پراعتماد ہیں‘ مثبت کرکٹ کھیلیں گے اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی‘ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے‘ کوشش ہوگی کہ ایک روزہ کرکٹ کی طرح ٹی 20 میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے‘ کھلاڑیوں کو اعتماد دے کر ہی ان سے اچھی پرفارمنس لی جاسکتی ہے۔