جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، اس سلسلے میں حتمی شیڈول اور دیگر معاملات طے پا گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم جولائی کے آغاز میں بنگلہ دیش پہنچے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی 20 ، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی جبکہ دوسرا 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی، دوسرا 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 جولائی تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک میرپور، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔