کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ باضابطہ طور پر پارٹی سے مستعفی ہونے کا آج اعلان کروں گا.
مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہوچکا ہوں اور ن لیگ سے آج باضابطہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کروں گا.
بلوچستان میں ن لیگ کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کی بنیادی وجہ نوازشریف کا بیانیہ ہے اور مسلم لیگ (ن) میں واپس جانے کی کوئی گنجائش نہیں.
ناراض لیگی رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا پارٹی میں شمولیت کا پیغام ملا ہے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت سےمتعلق مشاورت کےبعدلائحہ عمل طےکروں گا.