متحدہ عرب امارات میں کورونا کے حوالے سے غلط خبر نشر کرنے پر مقامی ٹی وی کے رپورٹر کو دو سال قید کی ساز سنا دی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا کی توثیق کر دی۔
مقامی ٹی وی چینل نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی کورونا سے موت کی خبر شائع کی تھی جسے وزارت صحت نے غلط قرار دیا تھا۔
وزارت نے تحقیقات کے بعد ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کے درخواست دی اور عدالت نے الزام ثابت ہونے پر صحافی اور ان کے معاونت کار غیر ملکی کو دو برس قید کی سزا سنائی۔
ملزمان نے سزا کے خلاف ابوظہبی فیڈرل اپیل کورٹ سے رجوع کیاتو عدالت نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا کی توثیق کر دی۔عدالت نے غیرملکی شخص کے سزا کے بعد ملک بدری کے احکامات بھی جاری کردیے۔