ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے کیوبا کے ہم منصب سے ملاقات کیلئے ہوانا پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جواد ظریف اور کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈگریز کی ملاقات کا مقصد امریکہ کی پابندیوں کیخلاف باہمی حمایت اور اتحاد وٓکو فروغ دینا ہے۔

کیوبا کے سرکاری اخبار گرانما کے مطابق برونو روڈگریز اور محمد جواد ظریف امریکی سُپر پاور کے ناجائز اختیارات کے استعمال کیخلاف دونوں ممالک کے مابین باہمی یکجہتی کو تقویت دینے سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک پر امریکہ نے عالمی سطح پر مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔