راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے آپریشنل تیاریاں بہت ضروری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے لاہور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ، چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی اور کوارٹرماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے کیا۔
General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) visited Logistic installations of Lahore Corps today. #COAS said that efficient and smooth logistics will enhance the overall operational readiness and response capacity against adventurism by our enemy. pic.twitter.com/GUT2HKGww2
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 7, 2020
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دورے کے موقع پر آرمی چیف نے کور کی لاجسٹک تنصیبات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر اور ہموار لاجسٹکس سے ہماری آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔