سابق اولمپیئن عبد الرشید جونیئر کی وفات پر اظہار افسوس

66

اوکاڑہ(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی کے سابق اولمپئنز محمد سرور، سید کاشف شاہ ،محمد زبیر عثمان بلوچ ممبر جنرل کونسل پاکستان ہاکی فیڈریشن رائے عثمان اکبر خان اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری سید اسلم شاہ نے ایک تعزیتی اجلاس میں پاکستان ہاکی کے سابق اولمپیئن عبد الرشید جونیئر کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم رشید جونیئر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان ہاکی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا للّہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔