?من ?? تمام فر?ق بحران ?? حل ??لئ? عالم? امن مذا?رات م?? حص? ل??‘ اقوام متحد?

241

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے یمن کی تباہ کن صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لئے عالمی ادارے کے زیر اہتمام سیاسی مذاکرات میں حصہ لیں۔ پندرہ رکنی سیکورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں فریقین پرزور دیا گیا کہ تشدد اور اشتعال انگیزی کسی مسئلے کا حل نہیں، وہ بھرپور اعتماد میں پیشگی شرائط کے بغیر بات چیت میں حصہ لیں اور اپنے اختلافات کا خاتمہ تشدد کے بجائے مذاکرات سے کریں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت 28 مئی کو ہونے والے امن مذاکرات کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل نے کہا کہ یمن کی قیادت میں امن مذاکرات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے جس کے دوران باہمی اتفاق رائے سے تنازعات کا حل تلاش کیا جاناچاہئے۔ کونسل کے ممبران نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے کہا کہ وہ یمن کے سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے پرامن، اجتماعی، مربوط اور یمنی قیادت میں امن مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرانے کے لئے کوششیں کریں۔