حکومت اپنے ووٹرز، سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی، خواجہ آصف

59

سیالکوٹ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر تو بوجھ بنی ہے یہ اپنے ووٹرز سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس وزیر نے مریم نواز کے متعلق جو زبان استعمال کی ہے ان لوگوں سے گِلا کرنا نہیں بنتا، کیونکہ ان سب کا مجموع بنایا جائے تو ان کا لیڈر عمران خان بنتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مریم بہادری کے ساتھ باپ کا بیانیہ لے کر نکلی ہے، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پی ڈی ایم متحد رہے گی، ہمارا ایجنڈا اختلافی نہیں، آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگزرتے دن کے ساتھ منزل کے قریبآرہے ہیں، حکومت کمزور ہورہی ہے۔