پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 جبکہ 6,977 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 18,981 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 50 ہزار 159، پنجاب میں 106,922 ،بلوچستان میں 16,105، خیبرپختونخواہ 40,657، گلگت بلتستان میں 4,366، اسلام آباد میں 21,861 اور آزاد کشمیر میں 4,758 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔ 4,676,263
سندھ میں موزی مرض سے 2,684، پنجاب 2,408، خیبرپختونخوا 1,288، اسلام آباد 241، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 154 اورآزاد کشمیر میں 109 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 881 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 47 لاکھ 9 ہزار 603 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 340 ٹیسٹ کے دوران 1,650 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 9 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 972 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 73 لاکھ 80 ہزار 93 افراد متاثر، 12 لاکھ 62 ہزار 132 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 57 لاکھ 95 ہزار 461 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔