پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما کورونا کا شکار ہوگئے

207

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ 15 دن کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں.

قمرزمان کائرہ گلگت بلتستان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ الیکشن مہم چلارہے تھے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قمرزمان گلگت سے اسلام آباد واپس آگئے.

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی

دوسری جانب اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 304 افراد کورونا کا شکار ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے 5 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جن میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اور جی سکس ٹوشامل ہیں.

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کے ہر علاقے میں روزانہ 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے تھے.