مغربی بغداد کے ضلع الردھوانیہ میں قائم عراقی فوج بیس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آور چار گاڑیوں پر سوار تھے جو کہ دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے لیس تھے۔
حملہ آوروں کا ٹارگٹ فوجی بیس تھا جہاں پہنچ کر انہوں نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی اور 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
عراقی عہدیداران کے مطابق حملہ آوروں کی تاحال نشاندہی نہیں ہو پائی ہے تاہم حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سیکورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔