‘ٹرمپ شکست نہ مانیں ،نتائج چیلنج کریں’

191

ری پبلکن سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست تسلیم نہ کرنے اور انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نوبی کیرولائناسےدوبارہ منتخب ہونے والے امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزےگراہم نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتخابات میں شکست تسلیم نہ کریں، ہرلیگل ووٹ کیلیے فائٹ کریں۔

ری پبلکن سینیٹرمٹ رومنی نے بھی ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ شکست کو نہ مانیں، انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی اورالیکشن نتائج کوچیلنج کرناڈونلڈٹرمپ کاحق ہے، اگرچیلنج ناکام ہواتوفیصلہ قبول کرناناگزیرہوگا۔

مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ شکست کےبعدبھی ڈونلڈٹرمپ ری پبلکن پارٹی کےسرفہرست رہنمارہیں گے۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے نسل پرستی اور شیطانیت کے خلاف جنگ کااعلان کیا ہے۔

ڈیلاویئر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب نسل پرستی کاخاتمہ کرنے کی جنگ کا وقت ہے، ہم لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کریں گے اور امریکا کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔

 جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا میں شیطانیت کا سنگین دور ختم ہونے دیا جائے، مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ بھی امریکی ہیں، انہیں امریکیوں کی طرح ہی دیکھیں، جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ان کا بھی صدر ہوں، سخت بیانات کا سلسلہ ختم کیا جائے، کشیدگی کو کم کیا جائے اور ایک دوسرے پر دوبارہ نگاہ ڈالی جائے۔