دنیابھرمیں کوروناکیسزکی تعداد5کروڑ7لاکھ31ہزار151ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 12لاکھ 61ہزار 980 ہوگئی۔ دنیابھرمیں کورونا کے3 کروڑ57 لاکھ93 ہزار227مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
امریکا میں کورونا کیسزکی تعدادایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ ہفتےکوروناکے7لاکھ15ہزارکیسزرپورٹ ہوئے۔ امریکامیں اب تک کوروناکے1کروڑ2لاکھ88ہزار480کیسزرپورٹ ہوچکےہیں جب کہ کوروناسے2لاکھ43ہزار768اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ امریکامیں کورونا کاشکارتقریباً56ہزارافراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
بھارت میں 24گھنٹوں میں کوروناکے45ہزار903کیسزرپورٹ ہوئے اور 490اموات ہوئیں۔بھارت میں کوروناکیسزکی تعداد85لاکھ53 ہزار657 ہوگئی ہے جب کہ کوروناسےاموات کی تعداد1لاکھ26ہزار611ہوگئی ہے۔
اطالوی صوبےالپائن میں آج سےتمام غیرضروری دکانیں،کیفے،ریسٹورنٹس بند کر دیا گیا ہے۔اطالوی صوبےالپائن میں عوام کو غیرضروری گھروں سےنہ نکلنےکی ہدایات گئی ہے۔
یونان میں کوروناکیسزمیں اضافےکےسبب ہفتےسےلاک ڈاؤن کردیاگیاہے۔ یونان میں 24گھنٹوں میں کوروناکے1ہزار914کیسز اور734 اموات رپورٹ ہوئیں۔
پرتگال کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ میں کوروناسےنمٹنےکیلئےزیادہ ترعلاقوں میں آج سے کرفیو ہوگا۔ الجیریانے20مقامات پر عائد رات کےکرفیو میں15دن کی توسیع کردی ہے۔