یوٹیوب موبائل ایپ میں متعدد فیچرز کا اضافہ

268

گوگل نے اپنی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ کو اہم ترین اپ ڈیٹس کردیں۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی موبائل ایپس میں اب نئے فنکشنز، سادہ یوزر انٹرفیس اور زیادہ نمایاں جیسپرز کا اضافہ کیا جارہا ہے، صارفین اب فل اسکرین موڈ میں آسانی سے انٹر اور ایگزٹ کرسکیں گے۔

کسی پلے ویڈیو پر سوائپ اپ کرکے اسے لینڈ اسکیپ موڈ پر روٹیٹ کرکے فل اسکرین میں انٹر ہوجائیں گے جبکہ اسے واپس اصل شکل میں لانے کے لیے سوائپ ڈاؤن کرنا ہوگا۔

کلوز کیپشن بٹن اب تھری ڈاٹ مینیو میں چھپا نہیں ہوگا بلکہ اوورلے مینیو میں نظر آئے گا اور ایسا ہی آٹوپلے بٹن کے ساتھ بھی کیا جارہا ہے۔

یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں حال ہی میں متعارف کرائے گئے ویڈیو چیپٹرز کا فیچر اب یوٹیوب موبائل ایپ کا بھی حصہ بن رہا ہے۔