کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام پیر کے روز ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کہ ہمراہ ملیرتیسر ٹاؤن اسکیم 45 جرنلسٹس سوسائٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پرملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ دائریکٹر حسنین ایوب صدیقی اور جاوید حسین نے کراچی پریس کلب کے اراکین کو ملیرتیسر ٹاؤن کہ حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایم ڈی اے کے حسنین ایوب صدیقی نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کراچی پریس کلب کےا رکان کو ایم ڈی اے تیسر ٹاؤن بلاک 22 اور 23 میں تعمیرات کی اجازت دے دی ہے۔ کراچی پریس کلب کے وہ ارکان جن کے پلاٹ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاؤن اسکیم 45 بلاک 22 اور 23میں ہیں اورا ن کےتمام دستاویزات اور چالان مکمل کردیے ہیں۔
وہ قبضہ لے کر اپنے پلاٹوں پر تعمیرات شروع کرسکتے ہیں ان کی سہولت کے لئےملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سائٹ آفس میں افسران اور اہلکار وہاں موجود ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل قر یب میں کراچی کی زیادہ ترآبادی ملیرتیسرٹاؤن میں منتقل ہو جا ئے گی۔ایم ڈی اے میں مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہےجبکہ سیوریج اوربرساتی پانی کی نکاسی کا سسٹم مو جود ہے۔
ملیرتیسر ٹاؤن کا دورہ کرنے والوں میں کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن لیاقت مغل،عاصم بھٹی،کراچی یونین آف جر نلسٹس دستور کے انفارمیشن سیکر ٹری منیر عقیل انصاری،شیر افضل خان،اختر شیخ، مظہر عباس،محی الدین،ذولفقار ببر، غلام مصطفی ،عبدالرحمن،ساجد علی ساجد، مقصودبھٹی،امین شاہ، یوسف،منصور احمد،غافرالزماں،نذیر عالم،عابد علی،راشد خان سمیت دیگرشامل تھے۔
ملیرتیسر ٹاؤن اسکیم 45 بلاک 22 اور 23 کے حوالے سے نقشہ جلدہی کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا جائے گا۔