لاہور: مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

226

لاہور: کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر میں کورونا سے متاثرافراد کی تعدادکے سبب لاہور کے 15 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن رضا بلاک ، علامہ اقبال ٹاؤن سکندر بلاک، عمر بلاک میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن  لگایا گیا ہے۔

کیولری گراؤنڈ، ڈیفنس فیزون، فیز 6 کے 2 بلاکس میں لاک ڈاؤن ہوگا، ایچ بی ایف سی بلاک بی، عسکری الیون کی 2 گلیوں میں لاک ڈاؤن ہوگا، انارکلی، مزنگ کے کچھ علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 3لاکھ 45ہزار 5سو 4ہے،جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 9سو 80ہے۔