جماعت اسلامی کے زیراہتمام5 روزہ قرآن کلاس آج سے شروع ہوگی

72

فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)قرآن فہمی کو عام کرنے کیلیے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 5 روزہ قرآن کلاس آج سے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں شروع ہوگی۔روزانہ رات آٹھ بجے سے ساڑھے نو تک جاری رہنے والی اس کلاس میں معروف عالم دین مولانا محمداسماعیل درس قرآن دیں گے ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے دلوں کو قرآن کے نور سے منور کرنے کے لئے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس پروگرام میں شرکت کریں۔