انگل?ن? اور ن?وز? ل?ن? ?? درم?ان ون ?? ?ر?? س?ر?ز ?ا آغاز 9 جون س? ?و گا

220

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کیویز کو 124 رنز سے شکست دی تھی، کیویز نے دوسرے ٹیسٹ میں جاندار کم بیک کیا اور 199 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 12، تیسرا میچ 14، چوتھا میچ 17 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا۔