آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

59

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور زمبابوے کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے جہاں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کے لیے پر امید ہیں۔قومی ٹیم کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابو ے کے درمیان 3ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے 1-2سے کامیابی حاصل کی تھی۔سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو کلین سوئپ سے محروم کردیا تھا۔