اولمپیئن عبدالرشید جونیئر میموریل ٹرائی اینگولر سیریز کا آغاز آج ہوگا

52

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیجنڈ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کی یاد میں اولمپیئن عبدالرشید جونیئر میموریل ٹرائی اینگولر سیریز آج سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائے گی۔. دنیائے ہاکی کے لیجنڈ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر جنہوں نے 1968, 1972 اور 1976 اولمپک میں نمائندگی کرچکے ہیں.یاد میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اولمپیئن عبدالرشید جونیئر میموریل ٹرائی اینگولر سیریز منعقد کی جارہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ اولمپیئن سمیع اللہ الیون اور اولمپیئن حنیف خان الیون کے مابین آج شام 4 بجے ہوگا۔