آل کراچی علامہ اقبال ووشو کنگفو چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے جیت لی

67

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آل کراچی علامہ اقبال ووشو کنگفو چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے جیت لی ۔سندھ ووشوکنگفو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے آل کراچی علامہ اقبال ڈے ووشو کنگفو چیمپئن شپ 2020 ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منعقد کی گئی جس میں کراچی کے6 ڈسٹرکٹ کے80کھلاڑیوں نے شرکت کی۔آل کراچی علامہ اقبال ووشو کنگفو چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن ڈسٹرکٹ ویسٹ نے حاصل کرکے وننگ ٹرافی کو اپنے نام کی،ڈسٹرکٹ کورنگی نے دوسری اورڈسٹرکٹ ایسٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آل کراچی علامہ اقبال ووشو کنگفو چیمپئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی اسپورٹس لورزسعید عالم نے کیا، اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سید طاہر شاہ تھے، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشل میں میں انعامات تقسیم کئے۔