قومی ہاکی سوئی سدرن نے پورٹ قاسم کو 6.0 سے شکست دے دی

91

راولپنڈی(جسارت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ کے چوتھے روز5میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر اسپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم بریگیڈیئر سلیم نواز اور کرنل ر احمد نواز بھی موجود تھے. انکے ہمراہ چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبران اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز تھے۔ایونٹ کے چوتھے روز کا پہلا میچ سوئی سدرن اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا گیا جو سوئی سدرن نے 0-6 سے جیت لیا۔ سوئی سدرن کی جانب سے مبشر علی 2,احمد ندیم، علی شان ، معین شکیل اور عدنان نے ایک، ایک گول ا سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔. دوسرا میچ ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا. جو ماڑی پیٹرولیم نے 0-1 سے جیت لیا۔. پاکستان ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے احتشام نے پنالٹی کارنر کے دوران میچ کا واحد گول ا سکور کیا۔تیسرا میچ نیشنل بینک اور پولیس کے مابین کھیلا گیا جو نیشنل بینک نے 0-11 سے جیت لیا۔ نیشنل بینک کی جانب بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دلبر نے 5 گول ,عامر علی,جنید منظور,ابوبکر, نوہیز,بلال قادر,شان ارشاد نے ایک، ایک گول ا سکور کیا۔ایونٹ کا چوتھا میچ نیوی اور واپڈا کے مابین کھیلا گیا جو پاکستان واپڈا نے 2-3 سے جیت لیا.۔ پاکستان واپڈا کے علیم بلال نے ایک جبکہ رانا وحید نے 2 گول ا سکور کیے۔پاکستان نیوی کی جانب سے سلطان اور شہباز گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ایونٹ کا5واں میچ آرمی اور ایئر فورس کے مابین دلچسپ رہا. جو کہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔