پشاور‘192بلاک شناختی کارڈز کے خاندان کو طلب کرلیا گیا

67

پشاور(آن لائن ) نادرا نے مشتبہ 192بلاک کیے جانے والے شناختی کارڈز کے حامل خاندانوں کو طلب کرلیا ہے۔ افغان شہریت کے شبے میں بلاک کیے جانے والے 192افرادکاتعلق پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، سوات ، صوابی ، مانسہرہ ، بنوں ، ٹانک ، ہنگو ، بٹگرام ، لوئردیر، ایبٹ آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک، ضلع خیبر ، باجوڑ اور کرم سے ہے۔ مشتبہ افراد کے شناختی کارڈز کو پہلے سے ہی بلاک کیاگیاہے جبکہ نادرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ 15 دن کے اندر حاضر نہیں ہو ئے تو ان کی مزید فیملیز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بھی مرحلہ وار بلاک کردیا جائے گا۔ پشاو ر کے مشتبہ 131افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ نوشہرہ کے 3، مردان کے 3 ، کوہاٹ کے2، صوابی کا1، مانسہرہ، بنوں، ٹانک ، سوات، کرک کا ایک ایک ، ایبٹ آباد کے 2، لوئر دیر کے 11، بٹگرام کے 13، ہنگو کے 3، ضلع خیبر کے 2، باجوڑ کے 7، ڈیرہ اسماعیل خان کے 5، کرم کے 4مشتبہ افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔