دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 کروڑ12 لاکھ 43 ہزار419 ہوگئی جب کہ مجموعی اموات 12 لاکھ 69 ہزار 305 ہوگئیں۔ دنیا بھر میں کورونا سےمتاثر 3 کروڑ60 لاکھ52 ہزار794 افراد صحت یاب ہوچکےہیں۔
امریکا میں مسلسل چھٹے روز کورونا کے1 لاکھ سے زائد کیسزکااضافہ ہوا ہے۔امریکا میں کورونا کےمجموعی کیسز 1 کروڑ 4 لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔
بھارت میں کورونا کےیومیہ کیسز اوراموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔بھارت میں 24 گھنٹوں میں کوروناکے38 ہزار کیس ،448 اموات ہوئیں۔ بھارت میں کورونا کے مجموعی کیس تقریباً 86 لاکھ،اموات ایک لاکھ 27 ہزارہیں۔
ادھر برازیل نےمنفی اثرات سامنے آنے کے بعد چینی ویکسین کا ٹرائل روک دیا ہے جب کہ انڈونیشیا میں چین کی کورونا ویکسین کا ٹرائل جاری ہے۔
آسٹریلیا نےچین سمیت ایشیائی ملکوں کیلئے سفری پابندیاں ختم کرنے پرغور شروع کر دیا ہے ۔