کووڈ 19 کی ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان

210

سربراہ ٹاسک فورس کووڈ 19 ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ  ابھی ویکسین کا اپروول نہیں ہوا جس میں 2 ماہ لگیں گے، اس ویکسین کو منفی 80 ڈگری پر رکھنا ہوگا پاکستان سمیت تیسری دنیا میں منفی 80 ڈگری پر ٹرانسپورٹیشن موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور  قیمت  یہ بھی ایک مسئلہ ہے، ویکسن کا اثر کتنی دیر قائم رہے گا، دو ماہ یا تین ماہ یہ بھی پتا نہیں۔

سربراہ ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ چائنیز کمپنی نے کامیابی پر زیادہ شور شرابا نہیں کیا، چائنیز کمپنی نے بھی ویکسین تیار کی ہے، جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں،چائنیز ویکسین کے کلینیکل تجربات کامیاب ہوچکے ہیں، چائنیز کمپنی کیلئے منفی 80 ڈگری ٹرانسپورٹیشن کی بھی ضرورت نہیں جب کہ چائنیز کمپنی کی ویکسین پاکستان کیلئے بہتر ہے۔