آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی، معاہدے پر دستخط

231

تین ہفتوں کی خونریز جنگ کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی سرپرستی میں آذربائیجان کےمتنازع علاقےکاراباخ میں جنگ ختم کرنےکامعاہدہ طے پاگیا۔

وزیراعظم آرمینیا کا کہنا ہے کہ آذربائیجان اورروس کےساتھ معاہدےپردستخط کردیے،کاراباخ سےمتعلق معاہدہ میرےلیےتکلیف دہ ہے۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ آرمینیااورآذربائیجان کےدرمیان مکمل جنگ بندی کامعاہدہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے اٹھائیس سال بعد آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے پہاڑی قاراباغ کے مرکزی حیثیت کے حامل علاقے شُوشا کی آرمینی قبضے سے رہائی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ اپنی سرزمین کو آرمینی قبضے سے نجات دلانے کی جنگ کرنے والا آذربائیجان اپنی فتح کے قریب پہنچ چکا ہے، آذری وزیراعظم نے مثبت پیش رفت سے آگاہ کرکے مسرت دلائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آذری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فتح انشااللہ ہمارے قدم چومے گی،آذری عوام تیس سال قبضے کے باعث اپنے وطن سے بچھڑے رہے لیکن اب یہ آزاد ہوں گے۔