ترکی کے کاراباخ میں امن دستے بھیجنے کے فیصلے پر روس کو تشویش

274

روس ، آرمینیا ، اور آذربائیجان کے گزشتہ روز ناگورنو-کاراباخ میں جنگ بندی سے متعلق مشترکہ بیان نے خطے میں امن کی راہیں ہموار کردی ہیں تاہم امن دستوں کو کاراباخ میں تعینات کیے جانے پر ترکی اور روس کے درمیان سرد مہری پائی جاتی ہے۔

معاہدے سے قبل روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ خطے میں صرف روسی امن دستوں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے بھی صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کو قائم رکھنے میں ترکی آذربائیجان کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کرے گا اور امن دستوں کو تعینات کرے گا۔

ترکی کے کاراباخ میں داخلے کے حوالے سے روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈمتری پسکوو کا کہنا ہے کہ روس، آرمینیا، آذربائیجان کے مشترکہ بیانیے میں ترک امن دستوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاراباخ میں ترک امن دستوں کی تعیناتی کا فیصلہ تینوں فریق سے مشورہ کیے بغیر کیا گیا ہے۔