پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا

281

راولپنڈی: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی زبردست بولنگ کے باعث مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 رنز ہی بناسکی۔

عثمان قادر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 13رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں مکمل کیا،قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور حیدر علی نے کھیل کا آغاز کیا تاہم فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ دوسرے میچ کے ہیرو حیدر علی نے 27 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،جس کے بعد عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ کریز پر آئے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا،عبداللہ 33 گیندوں پر 41 اور خوشدل شاہ 15 گیندوں پر 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔