چ?ن ?شت? حادث?، ?لا?ت?? 65 ?وگئ??

245

بیجنگ: دو روز قبل دریائے یانگسی میں مسافر کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 65 تک جاپہنچی ہیں حادثے میں 450افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے بدھ کی درمیانی شب مزید 39 لاشیں نکالی جا چکی ہیں  جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پینسٹھ  ہوگئی ہیں امدادی کارکن صرف چودہ افراد کو ریسکیو کرسکے ہیں جن میں جہاز کا کپتان بھی شامل ہے ۔

جہاز میں سوار افراد کے لواحقین بڑی تعداد میں دریا کے کنارے اپنے پیاروں کے زندہ ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں جن میں معمر افراد بھی شامل ہیں ۔

اس سے پہلے لواحقین نے لاپتہ افراد کو جلد ریسکیو نہ کرنے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ۔

چینی حکام لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کے زندہ بچنے کی امید کم ہوتی جا رہی ہیں اس موقع پر حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری شخص کے ریسکیو ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ چینی وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی مقامی اسپتال میں عیادت کی تھی اور اسپتال انتظامیہ کو زخمی افراد کے بہترین علاج کی ہدایت کی تھی۔

چینی حکام نے اس حادثے کو 70 سالہ خطرناک کشتی حادثہ قرار دیا ہے