?و? ل??پت اور م?انوال? ج?ل م?? 2مجرمو? ?و پ?انس?

263

لاہورکے کوٹ لکھپت جیل اور میانوالی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

جمعرات کی علی الصبح کوٹ لکھپت جیل میں شیخوپورہ کے شمس الحق کو قتل کے جرم میں لٹکادیا گیا۔  شمس الحق نے 22نومبر 1999کو مانوالا میں علی عمران نامی شخص کو قتل کردیا تھا، مقتول کے ورثا نے مجرم کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا اور رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔

دوسری جانب سینٹرل جیل میانوالی میں دوہرے قتل کے مجرم فتح محمد کو پھانسی دے دی گئی۔مجرم نے 1999میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔