عدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں ہو رہا‘ ادارے کمزور ہوگئے‘ ہائیکورٹ

93

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بین الاقوامی اسمگلر ابراہیم کوکو کو تھائی لینڈ واپس بھیجنے کے کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کر دی۔ فاضل جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہو رہا‘ ادارے بہت کمزور ہوگئے‘جنوری تک رپورٹ پیش نہ کی گئی تو سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی وزارت خارجہ کو طلب کیا جائے گا جن افسران نے ملزم کی جعلی دستاویزات بنائیں ان کے خلاف کیا ایکشن ہوا؟ آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ باہر سے لوگوں کو لا لا کر پاکستانی شہری بنا رہے ہیں‘ پوری دنیا کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے کہ پاکستان ملزمان کے لیے محفوظ جگہ ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔