مریم نواز کی تقریرسے عیاں ہے وہ شکست مان چکیں،شبلی فراز

114

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریر سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکی ہیں۔ ناکامی اور شکست ان کا مقدرہے، یہ لوگ ایک طرف گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں لیکن دوسری جانب جمہوریت کے منافی باتیں کررہے ہیں۔ مریم نواز کے خطاب پراپنے ردِعمل میں شبلی فراز نے کہا کہ یہ ہے ان کی جمہوریت اور آئین سے پاسداری۔ قوم انہیں بد دعائیں دے رہی ہے جنہوں نے اپنی جیبیں بھر کر عوام کو کنگال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔ وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اب لندن میں قانون کے مفرور ہیں جن کی زبان سے قومی وقار اور ملکی مفاد تک محفوظ نہیں۔